|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

گوادر :اہلیان جیونی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر کے تحصیل جیونی میں بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، جیونی سٹی ، روبار ، بندری ، پانوان ، گنز کے علاقے میں وولٹیج تیس سے بھی کم ہے اس گرمی کے موسم میں لوگوں کا جینا محال ہے واپڈا کے ایکسین کو کئی بار اپنی فریاد سنایا لیکن سننے والا کوئی نہیں تعجب کی بات یہ ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باوجود بھی ہر گھر اتنے بل بھیجتے ہیں

کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے واپڈا واحد ادارہ جس نے یہاں کے لوگوں کو ایک ازاب میں مبتلا کیا ہے بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کا بحران بھی ہوتا رہتا ہے پانوان میں پچھلے چھ مہینے سے بجلی نہیں ہے ایکسین حسن مگسی کو کئی بار گوش گزار کرنے کے باوجود مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا اْنہوں نے کہا کہ ہم اہلیان پانوان ، بندری ، جیونی کے عوام بھی میر ارشد کلمتی کے ساتھ واپڈا کے گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہیں ہم اس مسئلے پہ میر ارشد کلمتی کے ہم قدم رہیں گے ۔