|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

کوئٹہ:بلوچستان کے وزیر اعلی جام کمال کا اپنا حلقہ انتخاب کا ضلع لسبیلہ جہاں ڈیڑھ سال گذرنے کے باوجود کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم نہ ہوسکی ضلع میں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بہت کم اور مریضوں کی تعداد زیادہ ہے صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی سب سے زیادہ شرح لسبیلہ کی ہے ۔

بلوچستان کا ضلع لس یلہ پانچ تحصیل اور بائیس یونین کونسل پر مشتمل ہے جہاں کی ابادی پانچ لاکھ 74ہزار سے زائد ہے ضلع کے تین شہروں میں حب ،اوتھل اور بیلہ میں سول ہسپتال ہیں جبکہ چار آرایچ سی ، 26سول ڈسپنسریز اور 45بی ایچ یوز قائم ہیں محکمہ صحت کے رکارڈ کے مطابق ضلع لسبیلہ میں اب تک کورونا کے 2564ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی تعداد 626ہے ،

پچھلے سات روز کے دوران پورے ضلع میں کورونا کے صرف سات ٹیسٹ ہوسکے جن میں مثبت کیسز کی تعداد تین رہی ،،،محکمہ صحت کے مطابق اس ضلع میں کورونا کے پھیلاو کی شر ح 42فیصد ہے جو صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔دوسری جانب ضلعی ہیلتھ آفیسرآاصف انور شاہوانی کا کہنا ہے کہ ضلع میں اب تک 5243کورونا ٹیسٹ کئے ہیں جن میں سے 613مثبت روپورٹ ہوئے ہیں ،، کورونا ٹیسٹنگ لیب نہ ہونے سے کورونا کیٹیسٹ کے نمونے خضدار اور کوئٹہ بھجوانے پڑتے ہیں۔ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والی اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لا ل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے حلقہ میں کورونا ٹیسٹنگ کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔