|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2021

گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ اپنے فنڈ سے گوادر،اورماڑہ اورپسنی میں نوجوانوں کے لئے لائبر یر یاں قائم کی ہیں ضلع گوادر کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ان سے استفادہ حاصل کر اپنے مستقبل کو بہتر و پرکشش بنائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے رہائش گاہ گوادر میں مختلف علاقوں پسنی،اورماڑہ،جیونی،گبد سربندن سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاہے

اس موقع پر میر ارشد کلمتی،میر انور ،طارق رند بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔علاقے کے عوام نے انھیں منتخب کر کے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ میر عبدالغفورکلمتی ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے جلداورماڑہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے

جس کے لئے ٹرسٹ کے چیئرمین میرارشد کلمتی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔رہنما بی این پی نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے وہ نئی نسل کی تربیت اور خاص طور سے ان کی صحت کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے مستقبل کیلئے نئی نسل کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور تعلیم وتربیت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور حکومتی اداروں کو بھی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔