کوئٹہ: نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کی زیر صدارت مختلف تنازعات کے حل کیلئے سراوان ہائوس کوئٹہ میں جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ ممبران نے فریقین کے بیانات سننے اور انہیں قلمبند کیا ،گزشتہ روز سراوان ہائوس کوئٹہ میں نوبزادہ میر رئیس رئیسانی کی زیر صدارت قبائلی معتبرین کا جرگہ منعقد ہوا جرگے میںسردار زادہ میر جاوید لہڑی بھی موجود تھے ۔
جرگے کے ممبران نے رئیسانی اور لہڑی قبائل، بادینی اور ہانبھی قبائل میں جاری مختلف تنازعات میں فریقین کے موقف کو سنتے ہوئے اسے قلمبند کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے کہا کہ سراوان ہائوس صوبے کے رواج اور روایات کے سامنے رکھتے ہوئے تنازعات کے حل کیلئے دستیاب وسائل اور کوششیں بروئے کارلارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ جلد رئیسانی اور لہڑی بادینی اور ہانبھی قبائل میں جاری تنازعات کا فیصلہ کرکے بردار اقوام کو شیروشکر کیا جائے گا۔