تربت: تربت سول سوسائٹی نے کراچی میں بلوچ اور سندھیوں کے قدیم اور آبائی علاقوں پر جابرانہ قبضے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کی قدیم تریں باشندے بلوچ اور سندھیوں کے قدیمی گوٹھوں پر ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا جابرانہ قبضہ قابل مذمت اور نفرت انگیز عمل ہے، کراچی کے قدیم باشندوں کو اپنے آبائی علاقوں سے بے دخل. کرنے کے خلاف وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان فوری ایکشن. لے کر بلوچ اور سندھیوں کو ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کی زیادتی سے انصاف فراہم کریں۔
انہوں بحریہ ٹاؤن کی بربریت کے خلاف پر امن احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پر امن احتجاج کے دوران شرپسند کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کرایا گیا جس کا مقصد ایک طرف پر امن احتجاج کو سبوتاڑ کرنا تھا تو دوسری طرف تخریب کاری کے نام پر حکومت سے دس گنا زیادہ پیسہ بٹورنا تھا۔