|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2021

لسبیلہ:  کراچی پولیس کا بلوچستان کے شہریوں سے لوٹ مار کا انکشاف گوادر کے شہری سے تلاشی کے نام پر 30ہزار روپے چھین لیے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا متعلقہ ڈی آئی جی سے رابطہ شہری کی رقم واپس دلادی ۔ڈی آئی جی کا پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی. اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے

گذشتہ روز گوادر کے کاروباری شخصیت حاجی محمد کاروباری سلسلے میں گوادر سے کراچی پہنچے تو کراچی کے علاقے سائیٹ بی ایریا پولیس تھانے کے حدود میں ان سے پولیس اہلکار نے تلاشی کے نام پر جیب سے 30ہزار روپے نکال لیے واقع کی اطلاع ملتے ہی لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے فورا متعلقہ ڈی آئی جی سے رابطہ کرکے اپنے حلقہ انتخاب گوادر سے تعلق رکھنے والے شہری کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی آئی جی نے متعلقہ ایس پی کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا

جس کے بعد سائیٹ بی ایریا کے جمالی نامی پولیس اہلکار سے گوادر کے شہری سے چھینے گئے 30ہزار نقدی رقم واپس لے کر دلادی اور پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرادی گوادر کے شہری کا رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا بروقت انکو انصاف دلانے پر شکریہ ادا کیا.واضع رہے کراچی پولیس کا آئے روز بلوچستان سے آنے والے شہریوں کو تلاشی کے نام پر تنگ کرنا ان سے مبینہ رشوت لینا معمول بن چکا ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے بلوچستان حکومت سے اپیل کی ہے وہ سندھ حکومت سے بات کرکے آئے روز کراچی پولیس کی جانب سے بلوچستان کے شہریوں کی تذلیل کا تدارک کرائے۔