|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2021

آج جس قوم اور ملک نے ترقی کی ہے تو صرف اور صرف تعلیم کی بدولت۔تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کو استعمال میں لاکر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔تعلیم انقلاب،خوشحالی اور امن لاسکتی ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعدار میں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔بلوچستان کے بچوں کو پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن حکومت کی اس طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیںحالیہ اقتصادی سروے میں انکشاف کیاگیاہے کہ صوبوں میں سب سے کم شرح خواندگی بلوچستان کی 46فیصد ہے۔

اقتصادی سروے 21-2020 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں خواندگی کی شرح 60 فیصد پر مستحکم ہے۔ایک اور سروے کے مطابق بلوچستان کے 59% بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔جو باعث شرم ہے کہ مالامال صوبہ ہونے کے باوجود تعلیم کا یہ حال ہے۔تعلیم کا سالانہ بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے بلوچستان میں سب سے کم بجٹ تعلیم کا ہے تعلیم کو اہمیت ہی نہیں دی جارہی ہے ہمارے ہاں بہت سی تنظیم ہیں جو معاشرے اور سماج کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں لیکن تعلیم کے میدان میں بہت کم توجہ دی جارہی ہے۔

اس چیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ دوستوں نے ایک نئی تنظیم کا وجود رکھا جو ایس ایف اے ویلفیئر آرگنائزیشن کے نام سے جانا جاتاہے۔ایس ایف اے کا مطلب اسکول سب کے لئے۔ایس ایف اے کی ٹیم اْن بچوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہے جو غربت یا دیگر مجبوروں کی بناپر تعلیم سے محروم ہیں۔ اس تنظیم کی زیرنگرانی میں 63 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔یہ تنظیم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو اپنی مدد آپ اور عوام کے تعاون سے ان بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھارہی ہے۔

ایک چینی کہاوت ہے”اگر آپ ایک سال کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو ، چاول بونا؛ اگر آپ ایک دہائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو درخت لگائیں۔ اگر آپ زندگی بھر کا ارادہ رکھتے ہیں تو ، لوگوں کو تعلیم دیں”ایس ایف اے کی جانب سے تعلیم کی اہمیت کے حوالے سیمینارز کا بھی انعقادد کیا گیا ہے ان علاقوں میں جہاں تعلیم کے حوالے سے پسماندہ سمجھتاجاتاہے۔انشاء اللہ ان کی یہ جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ ایس ایف اے کی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔آخر میں میری حکومت بلوچستان سے مودبانہ گزارش ہے کہ خداراتعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے’ اگر تعلیم پر توجہ نہ دی گئی تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کرینگے اور عوام سے دست بستہ اپیل ہے کہ ان تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یہ معاشرے میں تبدیلیاں لاسکیں۔