|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2021

اوتھل: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں 2 مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل سے 45کلو میٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب تیز رفتار کار نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے

جن کی نعشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دی گئی ہیں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے جو لسبیلہ کے ساحلی علاقے کنڈ ملیر پکنک منانے آئے تھے جبکہ دوسرا حادثہ ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل سے 20کلومیٹر دور وایارہ میں پیش آیا جہاں میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارعمران ولدعمرصابرہ موقع پرجاں بحق ہوگیا پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کررہی ہے۔