|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2021

کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں ملک عبیداللہ کاسی کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ملک عبید اللہ کاسی عوامی نیشنل پارٹی جیسی ذمہ دار سیاسی جماعت کے رہنما ہے ، ملک عبید اللہ کاسی جیسے معزز سیاسی رہنما کو اغوا کرنا قابل افسوس ہے،ملک عبیداللہ کاسی کی اغوا صوبائی حکومت و انتظامیہ کی کارکردگی اور بے ہوشی پر سوالیہ نشان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت سیاسی رہنماں و کارکنان کی تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اورانتظامیہ ملک عبیداللہ کاسی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے اورحکومت ملک عبیداللہ کے اغوا میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔