کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کی جانب سے ہر طرح کی احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اور بلوچی یکجہتی کمیٹی نے ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو پر امن سے حل کیا جائے۔اپنے جاری کردہ بیا ن میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب اپنے قوم کے بچے بچیوں کو اس طرح سے سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کبھی احتجاج، کبھی بھوک ہڑتالی کیمپ، کبھی کراچی پریس کلب، کبھی کوئٹہ پریس کلب، کبھی اسلام آباد ڈی چوک چاہے سردی ہو چاہے گرمی روڈوں پر ہاتھ میں اپنے پیاروں کی تصویریں احتجاج کرتے ہیں
کہ وہ نہ بیان کرسکتے ہیں اور اگر بیان کیا بھی جائے تو اس معیار کے الفاظ نہ مل پائیں کہ جو اس درد کو بیان کر پائیں۔ آج مہلب و سمی اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہزار دکھ ہزار تکلیفیں برداشت کرکے نہیں تھکی ہیں اور انہوں نے عہد کر لیا کہ ہم اپنے والد کو ضرور بازیاب کریں گے اور اس بازیابی میں وہ اپنے قوم و وطن کے لوگوں سے بروزِ پیر 28 جون کو منعقد ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتی ہے۔ بلوچی یکجہتی کمیٹی کراچی سمی دین محمد کی جانب سے دئے گئے ریلی کے بیان کی حمایت کرتی ہے جو 28جون کو کراچی آرٹس کاؤنسل تا کراچی پریس کلب تک منعقد کیا جائے گا اور ہم سمی دین محمد کی کاوشوں و کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہم تمام تر لوگوں سے اس ریلی میں شرکت ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔