|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2021

خضدار: کسی کو انجینئرز کے جائز حقوق غضب کرنے نہیں دینگے تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز بمقام چمروک خضدار ینگ انجینئرز کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی انجینئرحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد آنے والے PEC الیکشن اور موجودہ دور میں انجینئرز کو درپیش مسائل تھے۔ جس پر تمام دوستوں نے اپنی بہترین رائے دئیے۔ اور اس بات متفق ہوئے کہ جب تک خضدار کے انجینئرز ایک بامقصد پلیٹ فارم پر اکھٹے نہیں ہوتے انکے حقوق اسی طرح غصب کئے جائیں گے۔

اسی لئے ضروری ہے کہ ہم ایک توانا اور با مقصد پلیٹ فارم سے اپنی آواز مقتدر قوتوں تک پہنچائیںاسی مقصد کے لئے دوستوں کی باہمی مشاورت سے ایک آرگنائزینگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد خضدار اور باہر کے انجینئرز سے رابطہ کرکے انھیں یکجا کریگی۔

آج کے اجلاس میں دوستوں کی باہمی رواداری سے آرگنائیزنگ کمیٹی کے لیے منتخب ارکان میںآرگنائزر کے لیے انجینئرمیر ریحان زہری منتخب ہوئے۔ڈپٹی آرگنائزر کے لئے انجینئر باسط سلام اور پریس سیکرٹری انجینئر سکندر بلوچ جبکہ دیگر ممبران میں انجینئر حبیب الہی انجینئر اعظم بلوچ، انجینئر عمران، اور انجینئر زوہیب عنایت منتخب ہوئیں۔