|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی میر اسماعیل خان لہڑی نے پشتونخوامیپ بلوچستان کے صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی المناک موت کی تحقیقات کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔

مرحوم عثمان خان کاکڑ بلوچستان کے فرزند کی حیثیت سے ایوان بالا سمیت ہر فورم پر محکوم، مظلوم اقوام کے حقوق کے حصول آئین کی پاسداری اور بلوچستان کی پسماندگی عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

ان کی اس طرح موت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا اور ان کی موت کی وجوہات کو عوام اور ان کے اہل خانہ سمیت پارٹی کے سامنے لانے کے لئے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کو مراسلہ لکھا ہے تاکہ عدالت عالیہ کے دو معزز ججز کی سربراہی میں عدالتی کمیشن تشکیل دے کر ان کی موت کے محرکات کو عوام کے سامنے لا کر لوگوں میں پائے جانے والے تجسس کو دور کیا جاسکے ۔