|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے کا حوالے اور ہنڈی کے کاروباری مرکز پر چھاپہ دو افراد کو گرفتار کر کے 1 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور چیک بکس برآمد ایف آئی اے حکام کے مطابق پیر کو ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کوئٹہ میں حوالے اور ہنڈی کے کاروباری مرکز پر چھاپہ مار کر دو افراد عبدالولی اور عبداللہ جان کو گرفتار کرلیا۔

انکے قبضے سے ایک لاکھ انیس ہزار پانچ سو روپے نقدی ، مختلف بینکوں کی 38 چیک بکس، مختلف کھاتے برآمد کر لئے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان خشک میوہ جات کے کاروبار کی آڑ میں حوالے اور ہنڈی کا کاروبار کر رہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں