|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2021

گوادر:  گوادر شہر میں دن کے اوقات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، انجمن تاجران گوادر کے صدر حاجی غلام حسین کا کابینہ اراکین کے ہمراہ ایکسئین کیسکو گوادر حسن علی مگسی سے ملاقات. ملاقات میں انجمن تاجران کے وفد نے ایکسیئن کیسکو کو گزشتہ دو دنوں سے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر کاروباری لوگوں کے مشکلات اور عام صارفین کی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔

انجمن تاجران کے وفد نے ایکسیئن کو بتایا کہ دو دنوں سے بجلی کی بندش سے جہاں کاروباری برادری سخت پریشان ہے وہی گھریلو صارفین بھی اس گرمی کے ایام میں مشکلات کے شکار ہیں جبکہ بجلی نہ ہونے سے مساجد اور گھروں میں پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسئین کیسکو نے اس موقع پر تاجر برادری کو اچانک پیش آنے والے فنی خرابی کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ دوران کام کیبل کٹ جانے سے فالٹ پیدا ہوگیا ہے. جس کو آج رات تک مکمل ٹھیک کرکے معمول کے مطابق بجلی سپلائی کی جائے گی. بعد ازاں ایکسیئن کیسکو نے تاجر برادری کو متاثرہ فالٹ والے سائٹ کا بھی دورہ کرایا .