مچھ: شہری ایکشن کمیٹی مچھ کا ایک اجلاس منعقد ہوا شہری ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کے نمائندے نیشنل پارٹی سے خدائے رحیم بلوچ مسلم لیگ ن سے ملک اسداللہ سمالانی پی پی پی کے ضلعی صدر وڈیرہ عبدالرشید ابڑوجمعیت علما اسلام سے حافظ صدیق سمالانی پی ٹی آئی سے حسن مینگل پریس کلب مچھ سے حاجی غلام سرور تالپور جی ٹی اے بی سے خدائے رحیم سمالانی اور ٹریڈ یونینز پاکستان پیرامیڈیکل فیڈریشن بولان ادبی دیوان جی ٹی اے آئینی ودیگر سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں مچھ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بجلی کی اوقات کار میں تبدیلی محکمہ پی ایچ ای کیجانب سے پانی کی عدم دستیابی احساس پروگرام میں خواتین کو مشکلات سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد سمیت دیگر علاقائی ایشوز پر بحث مباحثہ کیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مچھ شہر میں غیر معمولی گرمی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی پیشی بار بار ٹرپنگ کیوجہ سے شہریوں کی حال بدحال ہوچکی ہے مچھ شہر میں پانی کی قلت سے خواتین و بچے پانی کی حصول کیلئے در در کا چکر کاٹتے رہتے ہیں۔
مچھ میں ٹینکر مافیا کی کاروبارعروج پرہے محکمہ پی ایچ ای عوام کو پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے مچھ شہر واحد علاقہ ہے یہاں پانی علاقے کی آبادی کی نسبت کافی زیادہ مقدار میں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے تقسیم کار کا کوئی موثر نظام نہ ہونے کیوجہ سے علاقہ میں مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے سرکاری نرخ نامے کو دکانداروں نے ہوامیں اڑادی ہے اس پر عمل در آمد نہیں ہورہے ہیں مچھ شہر اور قومی شاہراہ پر موجود ہوٹل مالکان غیر معیاری پوڈر و دیگر کیمیکل سے تیار چائے اور باسی سالن کو اپنے من مانی قیمتوں پر فروخت کرکے عوام اور مسافروں کو لوٹ رہے ہیں ہوٹلوں میں صفائی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہے مچھ شہر میں دودھ دہی گوشت سبزیاں دالیں چاول سمیت روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو تشکیل دے کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس میں شامل کیا جائے تاکہ منافع خور مافیا سے عوام کو نجات دلائی جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای چیف کیسکو ڈی سی کچھی اور اے سی مچھ سے جلد شہری ایکشن کمیٹی کی وفد ملاقات کرکے انہیں مسائل سے آگاہ کریں گے۔