|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2021

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے کال پر ہندو تاجر اشوک کمار نانک رام محمد طاہر لہڑی ڈاکٹر کریم گزگی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور وڈھ بازار میں بھتہ خوری وڈھ بازار کے تاجران کو تحفظ نہ دینے اور سارونہ مائننگ کے بندش کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی بلوچستان نیشنل پارٹی کے دفتر سے برآمد ہوئی بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی کی قیادت بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی جنرل سیکرٹری احمد خان گزگی تحصیل آڑینجی کے صدر مجیب بارنزائی سابق صدر میر سکندر غازی میر عبدالسلام گرگناڑی حسن خان لانگو محمد یوسف گرگناڑی محمد کریم رئیسانی عبدالوود اور ثنا اللہ مینگل کررہے تھے ۔

جبکہ ریلی میں حاجی نزیز احمد مینگل میر غازی خان مینگل کوٹ مینجر محمد کریم مینگل ٹکری میر محمد مینگل محمد عبداللہ مینگل حاجی عنایت اللہ مینگل ٹکری سعداللہ مینگل محمد بابا شاہیزئی حاجی نصیر احمد مینگل خلیل الرحمن محمدزئی میر محمد نعیم شاہیزئی میر محمد طارق مینگل محمد عمر پلیزئی محمد اسماعیل مینگل ایڈووکیٹ فضل الرحمن مینگل محمد شریف مینگل سمیت دیگر رہنماوں سیمت پارٹی کارکناں قبائلی عمائدین ہندو برادری سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سے بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی حاجی نزیر احمد مینگل سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ میں ایک منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جارہی ہیں وڈھ میں ہندو تاجروں کے قتل وڈھ میں بھتہ خوری سمیت بدامنی میں وہی قاتل شامل ہے۔

جنہیں سرکار کی طرف سے مکمل پشت پناہی حاصل ہے وڈھ میں کاروائیوں میں رنگے ہاتھوں ان لوگوں کو لیویز اور پولیس کے طرف سے گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کے لیے اعلی سطحی کالز آجاتے ہیں اور انہیں فوری طور رہا کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اانتظامیہ نے ایک ہفتے کیاندر اندر قاتلوں کی گرفتاری کرائی تھی مگر اب تک کوئی پیش رفت دیکھائی نہیں نہی دے رہاہے۔

خضدار انتظامیہ قاتلوں کے سامنے بے بس ہے ریلی میں شامل شرکا کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ 10 روز کے اندر وڈھ میں ہندو تاجران کے قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتار بھتہ خوری تاجران کو تحفظ دینے کے لیے فوری اقدمات نہیں اٹھائے تو پارٹی تاجر برادری اور ہندو برادری کے ساتھ ملکر قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کیا جائے گا۔