|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2021

ڈھاڈر: ڈھاڈر میں دن دہاڑے ہندو تاجر ہنداراج کی دکان میں ڈکیتی مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر تاجر جو زدوکوب کرکے قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے واقعہ کے بعد ہندو برادری اور عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے رواں ماہ ڈھاڈر شاہی چوک اور رندعلی میں چوری کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں جس سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بدامنی کی واقعات میں اضافہ قابل فکر عمل ہے جس سے علاقے میں لاقانونیت میں اضافہ ہورہا ہے