|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2021

کراچی: تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی جانب سے ماری پور میں لائبریری کے قیام کے لئے ماری پور ٹکری فٹبال گراؤنڈ سے کیماڑی ٹاؤن آفس گریکس تک ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔اس پر امن ریلی کا مقصد سندھ حکومت سے مطالبہ کرنا تھا کہ وہ ماری پور میں ایک مرکزی لائبریری کا قیام عمل میں لائے تاکہ ماری پور کے طالب علم سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

پر امن ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں لائبریری کے قیام کے لئے اپیل کی گئی تھی۔اس ریلی میں کراچی کی معزز شخصیات سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی,لیاری عوامی محاذ اور لیاری لٹریری فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی کاوشوں نے ماری پور کے عوام کو ایک ایسا شعوری پروگرام دیا جس کی وجہ سے آج یہ مجموعہ اکٹھا ہوا اور یہی شعوری لوگوں کا مجموعہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

اور ہم اپنے کامیابی کا تسلسل اس وقت تک آگے بڑھاتے رہینگے جب آپ عوام ہمارے ساتھ ہونگے آپ عوام کا ساتھ ہی ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کروائیں گا۔ماری پور جہاں ضروریات زندگی کی سہولیات نا پید ہے جہاں نہ تعلیم کا کو?ی بہترین نظام ہے اور نہ ہی صحت کا نظام۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ زندگی کے دو اہم شعبوں سے ہمیں کیوں محروم کردیا گیا ہے۔ہم سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ماری پور میں کیوں لائبریری کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔کتاب کا مطالعہ ہی انسان کو مستقبل کے سفر میں کامیاب کرواسکتا ہے۔

آئیں ہم کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دیکر ماری پور کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آشکار کریں۔ماری پور با صلاحیت لوگوں کی زمین ہے جہاں آپ کو بیش بہا قیمتی ہیرے ملیں گے جو مستقبل میں ماری پور سمیت پورے کراچی کے رہنما?ی کے فرا?ض سر انجام دے سکتے ہیں لیکن ان ہیروں کو تراشنے کے لئے سہولیات کی ضرورت ہے اور یہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کیا آپ ہمیں یہ سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔کیا آپ ہمیں موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔ماری پور کراچی کا وہ علاقہ ہے