|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2021

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے پشین جاکر اے این پی کے رہنماؤں تحصیل کے صدر عبدالخالق کاکڑ اور دوست محمد سنزرخیل کے جواں سال بیٹوں منظواحمد کاکڑ اور ذیشان سنزر کے بے وقت اور ناگہانی موت پر کلی نوآباد اور پشین بازار میں انکے گھروں پر جاکر غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نائب صدر حاجی آصغرعلی ترین عبید اللہ عابد محمد صادق کاکڑ سید عبدالباری آغا محمداسلم کاکڑ انعام اللہ خلجی اخترمحمد کاکڑ روح اللہ ترین ایمل خان قاری آمین اللہ اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے فاتحہ خوانی کے بعد اے این پی اور پشتون ایس ایف کے کارکنوں اور مختلف وفود نیاے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے ملاقات کی اور روان حالات پر سوالات اور تبادلہ خیال کیا۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وطن پال پرامن جمہوری، قومی سیاسی اور عوام دوست جماعت ہے، جو نہ صرف ملک میں اپنے قومی حقوق کے حصول، جمہوریت، پالیمنٹ کی بالا دستی قانون اور آئین کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے بلکہ برادر ملک افغانستان میں بھی روز اول سے برادرکشی، جنگ وجدل اور وطن کی بربادی کے خلاف امن کی داعی ہے پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم پرامن جمہوری افغانستان کے استحکام خطے میں امن و آشتی کی ضمانت سمجھتے ہیں، اس لئے ہم افغانستان کے تمام اسٹیک ہولڈر پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنگ و جدل اور وطن کی بربادی کے بجائے اپنے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کریں۔ تاکہ پشتون افغان مذید کشت وخون سے بچ کر ملک اور خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔