تہران: ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ خطے میں سمندری تحفظ کی مکمل حفاظت کے لئے چابہار بندرگاہ میں 36ممالک کی شراکت سے بین الاقوامی سمندری سلامتی کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔یہ بات ایڈمیرل حسین خانزادی نے اتوار کیروز ایرانی ٹی وی چینل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ 36ممالک کی شراکت سے خطے میں سمندری تحفظ کی مکمل حفاظت کے لئے چابہار بندرگاہ میں بین الاقوامی سمندری سلامتی کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مرکز چابہار کی بندرگاہ میں فرانس کی میزبانی میں منعقدہ ساتویں بحر ہند نیول سمپوزیم (IONS) کے اجلاس کے فیصلے کے عین مطابق قائم کیا گیا تاکہ بحر ہند کے خطے کے ممالک مکمل سمندری تحفظ کے لئے ضروری معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ یہ مرکز خطے میں پہلی بار قائم کیا جائے گا اور خطے کے ممالک اپنے نمائندے کو چابہار بندرگاہ پر بھیج سکتے ہیں اور ان 36 ممالک کے ساتھ اس مرکز کے رابطے کا طریقہ آن لائن طور پر ہوگا۔
انہوں نے ایرانی بیڑے کو درکار جہازوں اور اسپیئر پارٹس کی تیاری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں بحری جہازوں کی تیاری میں اعلی صلاحیت موجود ہے اور اب ہمارے کچھ جہاز ہمارے ملک سے کئی ہزار کلومیٹر دور ہیں تاکہ ایرانی ٹینکروں کی سلامتی کو فراہم کریں۔انہوں نے وزارت دفاع میں ہوور کرافٹ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس ہوور کرافٹ کے ڈیزائن اور تعمیرکے ساتھ ہم وزارت دفاع سے توقع کرتے ہیں کہ وہ رواں سال دسمبر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے حوالے کرے۔