واشک: خادم واشک ایم پی اے وجمعیت علماء اسلام رہنما حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ مون سون کی طوفانی بارشوں نے واشک میں تبائی مچا دی ہے بارشوں کے باعث لوگوں کے کچے مکانات و دیواریں مہندم و زرعی زمینات کے بندات کو پانی بہہ کر لے گئی
جبکہ کچھ دن پہلے دو افراد جان کی بازی ہار گئے موجودہ ضلعی انتظامیہ ان کے لواحقین کے لئے کچھ نہ کر سکی بارشوں سے متاثرہ واشک و گردنواع کے لوگ بے یار مدد کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے جبکہ واشک انتظامیہ خواب غفلت میں مبتلا تاحال متاثرین کی مدد کے لیئے نہ پہنچ سکی اور نہ ہی پی ڈی ایم اے سے تحریری امداد کی اپیل کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان واشک انتظامیہ کی نالائقی کو پس پشت ڈال کر واشک کا رخ کر لیں ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے باسیوں کا ذریعہ معاش کھجور کے فصلات ہیں جو طوفانی بارشوں کے نذر ہو گئے انھوں نے کہا کہ بحثیت منتخب نمائندہ متاثرین کی بحالی کے لیئے ہر دروازے پر جاونگا واشک متاثرین و سیاسی جماعتیں واشک انتظامیہ کی غفلت و نالائقی کے خلاف موثر آواز کے طور پر آگے بڑھیں کیونکہ موجودہ نااہل انتظامیہ کی موجودگی میں بارش سے متاثرہ نہیں سیاسی متاثرین کی داد رسی کرائی جائیگی ایم پی اے واشک نے چیف سیکرٹری بلوچستان و پی ڈی ایم اے بلوچستان و دیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالعبہ کی ہے