|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2021

کوئٹہ: کو ئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یو نین اور آ ل پا کستان لیبر فیڈریشن کے مر کزی قائدین ہوٹل انتظا میہ کے مزدور دشمن آفیسران کے خلا ف کا رروائی کا مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان کے مطالبہ کی منظوری تک احتجاج جا ری رہے گا ۔

جمعہ کے روز کو ئٹہ پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظا رین سے خطاب میں لیبر یو نین کے صدر عرفان اللہ ،سنیئر نا ئب صدر دوست محمد ، غلام قادر ، پا کستان لیبر فیڈریشن کے مر کزی سیکرٹری عبدالستار ، صو با ئی چیئر مین شاہ علی بگٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ دو سال سے منظور شدہ چارٹر آ ف ڈیما نڈ پر عمل درآ مد نہیں کیا جا رہا بلکہ ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

کو رونا کی آڑ میں نکا لے گئے مزدوروں کی جگہ نئی بھرتیاں ، ورکروں کے درمیان نفرت پھیلا نے کے مترا دف ہے ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں میںسے کسی کو بھی ملازمت پربھرتی نہیں کیا گیا اس سارے عمل میں جنرل منیجر اور چیف سیکورٹی مبینہ طور پر ملوث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غریب ورکروں کو بے روزگار کر کے ان کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے ، ماضی میں بھی 64ورکروں کو انہی آفیسران کی ہدایت پر جھوٹے مقدما ت بنا کر پا بند سلاسل کیا گیاان کا رویہ انتہا ئی غیر اخلا قی ہے ہما را مطا لبہ ہے کہ آ فیسران کے خلا ف فوری کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پندرہ سے پچیس سال تک سروس کر نے والے ملازمین کو فا رغ کر دیا گیا ہے ۔