بیلا: بجلی کی غیر موثر فراہمی اور طویل بندش کے خلاف کراچی بیلا سڑک بلاک کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرین کی نعرے بازی مظاہرین نے کے ای گرڈ اسٹیشن کے سامنے بیلا کراچی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔
تفصیل کے مطابق ہفتہ کے روز بجلی کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے کراچی الیکٹرک کی ناقص کارکردگی اور بجلی کے طویل تعطل کے خلاف بیلا کے شہریوں نے کے ای گرڈ اسٹیشن کے سامنے بیلا کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا مظاہرین کی قیادت نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل عبدالواحد بلوچ پی پی پی کے اسلم خاموش عیسی بلوچ نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک دانستہ عوام کو شدید گرمی میں بجلی سے محروم رکھ رہی ہے بجلی کی بندش اور طویل تعطل روز کا معمول ہے ۔
بجلی کی غیر موثر فراہمی کے باعث عوام کا سکھ چین غارت ہو چکا ہے کے ای کے ذمہ داران کی کارکردگی زیرو ہیجس کے سبب شہرشہریوں نے مجبورا احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے بعد ازاں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر انور رونجھو تحصیل صدر آغا محمد گدور ایس ایچ او حاصل خان قمبرانی تحصیلدار سردار نور محمد رونجھو کے ای کے منیجر عبدالقیوم چانڈیو اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات بجلی کی بحالی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا