|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2021

سبی: ضلعی انتظامیہ سبی نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں اور امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،کمشنر سبی ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سبی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی اور اے ڈی سی سبی کا سیلاب زادہ علاقوں کا دورہ ،نقصانات کا جائزہ لیا ،سیلاب زدگان میں امدادی سامان اور کھانا فراہم کر دیا ہے ،سبی کوھلو روڈ اور یونین کونسل مل کا زمینی رابطہ بحال ،ہنگامی بنیادوں پر شاہراوں کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک کی آمد روفت شروع ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سبی نے ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے کمشنر سبی ڈویثرن بالاچ عزیز ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی ،تحصیلدار نصیر ترین ،سپرنٹنڈنٹ میر عبدالصمد بنگلزئی ،نائب تحصیلدار محمد اقبال اور فہیم احمد قریشی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مل چاچڑ ،مل چانڈیہ ،رضا چانڈیہ ،رضا ماچھی کا دورہ کیا اور سیلاب کی تباہ کاروائیوں اور بندات کا معائنہ کیا جبکہ سیلاب متاثرین میں امداد ی ساما ن ،راشن اور کھانا تقسیم کیا اور مل چاندیہ اور گاوں چاچڑ میں محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے خصوصی ہدایت پر سبی کوھلو روڈ اور مل چانڈیہ روڈ کی بحالی کا کام مکمل کرکے سبی کوھلو ااور یونین کونسل مل کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔

ایکسین بی اینڈ آر سبی حبیب الرحمن بلوچ،ایکسین ایری گیشن ظاہر مینگل کی نگرانی میں شاہراوں کے بحالی کا کام مکمل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کی آمد روفت شروع ہوگئی ہے ،ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے تلی روڈ کا بھی معائنہ کیا اور ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمن بلوچ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر روڈ کی بحالی کا کام شروع کر دیںاس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ہماری ذمے داری ہے تمام محکموں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں غفلت ولاپرائی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال میںعوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تلی چانڈیہ ارباب چاچڑ میں سیلاب متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگادیا گیا لوگوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارباب چاچڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ماہ جبین عمرانی ، ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمن ، ایکسین ایری گیش عبدالظاہر مینگل ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ڈی ایس ایم فرحان کاکڑ ، ڈاکٹر یشان عظیم ، میر اصغر خان مری ، عبدالغفار چاچڑ، ڈاکٹر میاں نور احمد ، قادر بخش لونی سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری ، فہیم احمد قریشی کے علاوہ دیگر انتظامیہ آفیسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ مون سون بارشوں کے بعد ہرنائی ودیگر علاقوں سے سیلابی پانی ناڑی گاج تلی ندی سمیت مختلف ضلع بھر کی ندی نالوں میں آتا ہے جو سیلابی صورت اختیار کرکے نقصان دیتا ہے۔

ہمیں سیلابی پانی کے نقصانات سے بچانا ہے جس کے لئے ہم پہلے ہی اپنی جانب سے اقدامات کیے گئے تاہم پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کی جس سے مل کے کئی علاقہ متاثر ہوئے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے عوام کو بروقت امداد کی فراہمی ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے اسی لئے ارباب چاچڑ میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہے جب دیگر متاثر علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی جارہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔