کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں پاکستان میں متعین افغان سفیر نجیب علی خیل کی صاحبزادی کے اغواء ان پر بدترین تشدد کے واقعہ کو اقوام متحدہ کی چارٹر برائے سفارت کاری ، جنیوا کنونشن اور انسانی بین الاقوامی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جیسے شہر میں افغانستا کے سفیر کے صاحبزادی کی اغواء کاری اور ان پر تشدد کے واقعہ نے تمام تر انسانی حقوق اور بالخصوص خواتین کے حقوق کی بدترین پائمالی کی ہے۔ ریڈ زون ، سیکورٹی حصار اور ہر طرف کیمروں کی تنصیب کے باوجود افغان سفیر کی صاحبزادی کے اغواء ان پر تشددنے ملک کے 22کروڑ عوام کے سر شرم سے جھک گئے ہیں او رسلیکٹڈ حکومت ، وزارت داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد کی تاحال واقعہ میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث پہلے ہی ملک خارجی ممالک میں تنہائی کا شکار ہے اور اس واقعہ کے بعد ملک کو مزید رسوائی، شرمندگی اور تنہائی کا سامنا ہوگا ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور بین الاقوامی قوانین کی پائمالی کے مرتکب عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔