|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2021

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوہلو زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر مولا بخش مری کے ڈگری کالج کوہلو میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص بی ایس اوکے سینٹرل کمیٹی رکن سنگت شیرزمان اور اعزازی مہمان بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن مری تھے، اجلاس میں بی ایس او کے سینیئر رہنماؤں، امیر معاویہ محمد علی، بی این پی ضلع کوہلو کے سینیئر نائب صدر نوروز جنرل سیکرٹری فاروق بلوچ سمیت بی ایس او کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان اور خطے میں رونماہونے والی صورتحال پر سیرحاصل گفتگوکی گئی۔ تنظیمی سرکیولر،مرکزی کمیٹی کے جارہ کردہ پروگرامز اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔آخر میں بی ایس او کوہلو زون کا جنرل باڈی تشکیل دی گئی جس میں مولا بخش مری زونل صدر، علی نواز مری سینیئر نائب صدر، عمران مری جونیئر نائب صدر، امیر معاویہ مری زونل جنرل سیکرٹری، محمد مری سینئر جوائینٹ سیکٹری، سنگت سفر خان مری جونیئر جوائنٹ سیکرٹری، اور محمد علی مری انفارمیشن سیکٹری منتخب ہوئے۔