|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2021

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے صارفین کے فوری ریلیف کویقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کررہی ہے۔اس سلسلے میں بلوں پر درج انکم ٹیکس سے متعلق صارفین کی شکایات کے سد باب اور اس سلسلے میں فوری ریلیف یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی آگا ہی مہم شروع کردی ہے

جس کے مطابق کیسکوکے تمام صارفین کی آگاہی کے لیئے یہ بات ضروری ہے کہ حکومت پاکستان نے ان تمام گھریلو صارفین پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے جنکا ماہانہ گھریلوبل پچیس ہزار روپے سے زاہد آتا ہے

کیسکو نے واضح کیا ہے کہ اگر صارف فیڈرل بیورو آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے فائلر ہے تو وہ رجسٹر ہونے کے لیئے ابھی میسیج کے زریعے بجلی بل کا حوالہ نمبر پھرقومی شناختی کارڈ نمبر درج کر کے8118 پر بھیج دیں تاکہ گھریلو صارف کو ٹیکس سے استثنی مل سکیں۔مزید برآن صارفین اپنی دہلیز پر مزید سہولیات کی فراہمی اور حصول کے لئے کیسکوکے ان جدیداقدامات سے فائدہ اُٹھائیںاور تمام گھریلو صارفین (فائلر) https://mnr.pitc.com.pk ویب سائٹ ملاحظہ فرماکرپر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور بل کا حوالہ نمبر رجسٹر کر کے ٹیکس سے استثنی حاصل کر یں۔