|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2021

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے دن کے اوقات کارمیں صرف چھ گھنٹہ کیلئے بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے 10 میگا واٹ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران اضافی لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے۔

ترجمان نے مزیدکہاکہ رات کے وقت 80 میگاٹ سے لیکر 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے جسکے بعد اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کی جاتی ہے کیسکو ترجمان نے کہ کہا کہ توقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی بہت جلد مکمل طورپر بحال ہو جائے گی جسکے بعد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے جمعرات کے روز دن ایک بجے کے قریب بجلی کی فراہمی مکمل بند کر دی گئی جو رات ساڑھے آٹھ بجے پھر بحال ہو گئی۔ تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت پر مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔