|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2021

کوئٹہ :آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز وومن کرکٹ لیگ کا آغاز 26جولائی سے نواب اکبر خان بگٹی کرکٹ گراﺅنڈ میں ہورہاہے یہ ایک مشترکہ لیگ ہے جسے محکمہ کھیل بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈییٹرز منعقد کررہے ہیں ۔

لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںبلوچستان سمیت پنجاب ،کے پی کے سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں تمام ٹیموں میں 65 کےقریب نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی شریک ہوں گے لیگ میں گیارہ میچز کھیلے جائیں گے تمام ٹیمیں آج کوئٹہ پہنچ رہی ہیں

نواب بگٹی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کےلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ڈی جی اسپورٹس میر د±رابلوچ تمام انتظامی معاملات کی خود نگرانی کررہے ہیں شائقین کرکٹ اور کھلاڑی لیگ کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔