پسنی : پسنی میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن، شہر کی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک غائب ہے، واضع رہے کہ ضلع بھر میں کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس میں کیچ اور گوادر اضلاع زیادہ متاثر ہیں، جس پر ضلعی انتظامیہ کیچ اور ضلعی انتظامیہ گوادر نے دونوں اضلاع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا۔
اے ڈی ایچ او پسنی ڈاکٹر نذیر نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر اور DHO گوادر کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر پسنی شہر میں 50 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا ہیکہ صبح 9 سے 1 بجے تک مفت میں پسنی ہسپتال میں اپنا آر اے ٹی کورونا ٹیسٹ ضرور کروائیں تاکہ کورونا کے مرض کا فوری تشخیص کے ساتھ درست اندازہ ہو سکے۔ دریں اثنا عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ پسنی شہر کی ایک لاکھ سے نفوس آبادی کے لیئے پسنی سیول ہسپتال میں صرف تین ڈاکٹرز تعینات ہیں جو ہنگامی صورتحال میں کافی نہیں کہ کرونا کیسز کے مریضوں کی نگہداشت کے لیئے 24 گھنٹے اپنا ڈیوٹی سر انجام دے سکیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے پرزور اپیل کی ہیکہ ہنگامی صوت پر پسنی ہسپتال میں مزید ڈاکٹروں کی تعنیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا کے مریضوں کا بہتر نگہداشت کی صورت میں علاج و معالجہ میں فوری ریلیف ملے۔ واضع رہے کہ ضلع گوادر بشمول پسنی کے 35 سے زاہد ڈاکٹر جو پسنی ع ضلع گوادت کے علاوہ دیگر شہروں میں تعینات ہیں اور پسنی ہسپتال میں 24 گھنٹے اے ڈی ایچ او سمیت صرف تین ڈاکٹر تعینات ہیں۔