خضدار: مولہ چٹوک میں پکنک منانے کے بعد کراچی جانے والے سیاح وڈھ میں لٹ گئے مسلح رہزنوں نے سیاحوں سے تین ہنڈا موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے نا معلوم مسلح رہزنوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے مشہور سیاحتی مقام مولہ چٹوک میں پکنک منا کر واپسی اپنے علاقہ کراچی جانے والے سیاح وڈھ میں ایک ہوٹل پر چائے پینے رکے تھے جہاں نا معلوم مسلح رہزنوں نے انہیں گھیرے میں لیکر ان کی تین عدد نئی ہنڈا125 موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے۔
ایس ایچ اووڈھ طفیل احمد نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اور موٹر سائیکلوں کی بر آمدگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں پولیس نے نا معلوم مسلح رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیا ہے