ایک طرف کوروناوائرس کی بگڑی صورتحال تو دوسری طرف بجلی کا شدید بحران،،،،،،، مکران ڈویژن کے عوام کو ان دنوں ایک نہیں دو بڑے مشکلات کا سامنا ہے،،،،،، کیچ سے گوادر ، پسنی سے پنجگور تک کورونا حملہ آور ہے،،،،،،ڈویژن کے ہر علاقے سے عالمی وبا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گھر گھر میں متاثرین آئیسولیشن میں ہیں،،،،،،،،
ایسے میں مکران میں بجلی کے بحران میں شدت آگئی ہے ، تینوں اضلاع کیچ گوادر اور پنجگور کے تمام علاقوں میں یومیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،،،،،، جس سے نہ صرف کورونا ٹیسٹگ لیبارٹری میں ٹیسٹ کرانے کے عمل میں مشکلات ہیں بلکہ اسپتالوں میں زیر اعلاج کورونا کے مریضوں اور گھروں میں آئیسولیشن میں موجود متاثرین کو شدیدگرمی کے موسم میں انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ، اس صورت حال میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،،،،،،،،،
مکران کے عوام کا ویراعظم ،وفاقی وزیر توانائی ،گورنر اور وزیراعلی سے مطالبہ ہے کہ مکران میں بجلی بحران کے معاملے کا فوری نوٹس لے۔۔۔۔۔