تمپ: تمپ میں بجلی کی بندش، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے خلاف عوام کا احتجاج، بالیچاہ، گومازی فیڈرز کے عوام کا لیویز اور واپڈا کے سامنا چھ گھنٹے تک دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق کیسکو کی من مانیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف تمپ میں عوام نے لیویز تھانہ اور گریڈ اسٹیشن کے سامنے چھ گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ سے آل پارٹیز کیچ کے کنوینر نصیر احمد گچکی، حاجی عتیق اور ادیب بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایس ای کیسکو مکران سرکل ریاض پھٹان اور گریڈ اسٹیشن کے محراب خالق نے مکران سمیت تمپ کے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے، ایک طرف کرونا وباء نے تمپ کے مختلف علاقوں میں پھنجے گاڈ دیئے ہیں تو دوسری طرف کیسکو کی عوام دشمن پالیسی نے عوام کو زہنی مریض بنا رکھاہے، کیسکو بے لگام گھوڑا بن چکا ہے جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہون نے مزید کہا کہ ہم کو بجلی دی جائے، ہم ہر روز پرامن احتجاج کرتے تھک گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمپ کے عوام کو لاوارث چھوڈا ہے، ہمارے مسائل سے حکومت چشم پوشی کرتی آرہی ہے، پرامن مظاہرہ سے ہم ایس ای اور اسکی ٹیم کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ تمپ کو بجلی اچھے طریقہ سے دیا جائے کیونکہ ہم بھی انسان ہیں، پچاس سنٹی گریڈ گرمی سے ہمارے گھروں میں برا حال بن گیا ہے۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ صادق کبدانی اور ونگ کمانڈر میجر فیصل نعمت اللہ نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔