|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2021

کوئٹہ: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کنوینر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ پاکستا ن امن اور بھارت دہشتگردوں کیساتھ ہے،افغانستان میں امن کیلئے پاکستان نے مکمل نیک نیتی کیساتھ اپنا کردار ادا کیا ہے مگر بھارت افغانستان میں امن نہیں انتشار چاہتا ہے‘پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی امنگوں کی تر جمان ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام امن پسند ممالک امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کسی گروپ کی حمایت یا مخالفت نہیں کر رہا کیونکہ افغانستان کے بارے میں فیصلہ اب افغان عوام نے ہی کر نا ہے پاکستان پہلے بھی امن کیساتھ کھڑا تھااور آئندہ بھی ہم امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہی ہوگادہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کی عوام اور سیکیورٹی فورسز نے سب سے زیادہ قر بانیاں دی ہیں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ آج پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال پاک آرمی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی مرہون منت ہے بھارت ہمیشہ سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے سب جانتے ہیں

کہ پاکستان میں امن کیخلاف ہونیوالی سازشوں کے پیچھے بھی ہمیشہ سے بھارت کا ہاتھ رہا ہے بلوچستان میں انتشار اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت شامل ہے جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتا آرہا ہے آج بھی افغانستان کے معاملے پر بھارت دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ دے رہاہے او ر یہ بات بھی حقیقت ہے کہ سفارتی محاذ پر آج بھارت تنہا ہو چکا ہے اور پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور مفادات پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اورپاکستان میں عدم استحکام و انتشار پیدا کرنے کا بھارتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔