قلعہ سیف اللہ :جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل رود جوگیزی کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے جمعیت علماء اسلام تحصیل قلعہ سیف اللہ امیر مولانا محمد نعیم جے ٹی آئی ضلعی صدر مولوی آدم خان خیر خوا مرتضی مسرو ر کاکڑ نجیب اللہ مچر زی، رحیم الدین جوگیزی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام نیک صالح نوجوانوں کی ایک منظم تنظیم ہے۔
جس کی تربیت جدید دور کی تقاضوں کے مطابق کرنا زمہداران کی فرائض میں شمار ہوگا انشاء اللہ کارکنوں کے تربیت میں بالائی نظم کے نگرانی میں کوئی قصر نہیں چھوڑینگے ڈاکٹر سرفراز خان شہید رحمہ اللہ کایہی مشن تھا کہ وہ نوجوانوں کو موقع بموقع تربیت کی کھڑی متصل رکھتے تھے لہٰذا ڈاکٹر صاحب رح کا یہ مشن پائے تکمیل تک پہنچانے میں کسی بھی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس مشن کو دنیا جہاں کے نوجوانوں تک پہنچا کر ہی دم لینگے۔