چمن: چمن پاک افغان بارڈر پر چھوتے بھی صبح 12 سے شام 5بجے تک تجارت بحال رہی جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے درجنوں ٹرک پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو جبکہ افغانستان سے فرش فروٹ پاکستان میں لایا گیا ڈپٹی کمشنر ضلع چمن جمعہ داد مندوخیل نے پاک افغان تجارت کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا بحالی کے حوالے سے خط ارسال کیا گیا۔
جس پر حکام بالا نے افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بند تجارت دوبارہ بحال کر دی تجارت چمن پاک افغان بارڈر پر تجارت کے دوبارہ بحالی سے دونوں طرف کے تاجر خوش نظر آئے سرحد پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ مشاورت سے سرحد مکمل سیل کردیاگیا تھا جو کہ بہ روز سموار بحال کر دیا گیاتھا جس پر چیمبر آف کامرس کے مطابق پاک افغان بارڈر پر صبح 12بجے سے شام 5بجے تک تجارتی سرگرمیاں بحال رہے گی۔
جس کے مطابق چھوتے روز بھی سرحد پر تجارت بحال رہی درجنوں مال بردار ٹرک پاکستان اور افغانستان میں داخل ہوئے پاک افغان بارڈر پر تجارت سرگرمیاں بحال ہونے سے مقامی تاجروں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی تجارت کی بندش سے تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا چمن چیمبر آف کامرس صدر حاجی جلات خان نے کہا کہ وہ سرحد کی بندش کے حوالے سے کہی دنوں سے اعلیٰ حکام سے رابطوں میں تھے تاکہ جو تجارت طالبان کے افغانستان میں آنے کے باعث بند ہوئی ہے وہ دوبارہ بحال ہوسکے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل اور دیگراداروں کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت وہ پاک افغان سرحد پر تجارت کیلئے بارڈر کھولنے میں کامیاب ہوئے ہیں اب دونوں ممالک کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ کی تجارت جاری ہے جبکہ درختوں فرش فروٹ کے ٹرک وغیرہ پاکستان آرہے ہیں ۔