|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2021

کوئٹہ: بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز میں موجودہ وائس چانسلر کا دورانیہ مکمل ہوچکا ہے لہذا جلد از جلد نیا وائس چانسلر تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی اشتہار جاری کرے اور نیاوی سی نامزد کیا جائیترجمان نے کہا کہ سابقہ وائس چانسلر نے ادارے کو تین سال سے یرغمال بنایا ہوا ہے اور اْن کے ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر فیصلوں نے ادارے کو تباہی کی دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

یونورسٹی کی تمام پوزیشنز پر بغیر کسی اشتہار کے ذاتی اور لسانی پسند پر تعنیاتیاں کی گئی جو قابلِ مذمت ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں شعبہ صحت کے حوالے سے ایک ہی یونیورسٹی ہونے کہ باوجود تین سال کے دورانیہ میں بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکا کوئی مثبت کارکردگی نہ ہونا المیہ سے کم نہیں ، ادارہ ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

بلوچ ڈاکٹر فورم نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ بلوچستان کے واحد ادارے کو بچانے کیلئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور جلد از جلد بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے نئے وائس چانسلر کا کو تعینات کرنے کا عمل شروع کریے کیونکہ ہم مزید اپنے طلبہ اور طالبات اور ملازمین کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔