|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2021

کو ئٹہ: قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی اور کوئٹہ سٹی ایم این اے قاسم خان سوری کی قیادت میں سابقہ آزاد ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد امیر کی اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس موقع مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ، صدر سینٹرل ریجن بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکریٹری عبدالباری بڑیچ، دادو پانیزئی بھی موجود ہیں قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ محمد امیر کی شمولیت سے پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے اس سے پہلے آزاد حیثیت سے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا الیکشن جیتا ہے اور انشااللہ اس مرتبہ پی ٹی آئی سے کامیابی حاصل کرینگے محمد عامر اپنے علاقے اچھی شہرت کے حامل اور سیاسی و سماجی شخصیت ہیں انکی اپنے دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط یوگی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کے نظریے اور وژن کو کا اپنا نصب العین سمجھ کر بھرپور کامیابی حاصل کرکے اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔