|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2021

کوئٹہ: مشترکہ بلوچستان رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹررہنماؤں محمود بادینی،میر حاجی حفیظ اللہ بادینی،عبدالمالک محمد حسنی، حاجی غلام فاروق، حاجی طاہر خان، میراحمداور تفتان بس یونین نمائندہ حاجی اللہ بخش نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ گزشتہ عرصہ سے تفتان ایران بارڈر اور دیگر زیرو پوائنٹس کے تجارتی گیٹ اور رائیداریوں کی بندش کی بناء پر رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اورعوام کی معاشی سرگرمیوں پرمنفی حسرات کوئی نیک شگون نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر حکمرانوں نے ان دو طرفہ تجارتی راستوں کو بحال نہ کیا توہم رخشان ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز اپنے عوام کے ساتھ مل کر غیرمعینہ مدت کے احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام زمہ داری وفاقی حکومت کی لاپروائی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی بے بسی پرعائد ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم مزید رخشان ڈویژن کے عوام اور ٹرانسپورٹرزکو معاشی طور پر بندگلی میں رکھنے کے حکومتی عمل کوبرداشت نہیں کرسکتے متعلقہ حکام ہوش کے ناخن لیں۔