|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2021

کوئٹہ; نیشنل پارٹی نے مرکزی اعلامیہ میں ملک بھر کی صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ عظیم سیاسی و قومی رہنما بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے مناسبت سے 11 اگست کو جلسوں کا اہتمام کریں اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی و قومی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔

نیشنل پارٹی کا بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی پروگرام 11 اگست کو شام 4 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا۔

جس میں پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی، صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ اور صوبائی جنرل سکریٹری خیربخش بلوچ سمیت دیگر قومی و سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔