تربت: پاکستان نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر سید احسان شاہ نے کہا کہ پنجگور میں قدیر خلیل تشدد اور قتل کا واقع ظلم و بربریت کے دور کے واقعات سے بھی بدتر ہے۔ اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
اس طرح کے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ سماج میں اخلاقی اقدار پستی کی جانب گامزن ہیں۔ جس سماج میں کمزور اور ناتوان پر ظلم و جبر کا بازار گرم ہو تو ایسی معاشرہ ترقی نہیں کرتے۔ یہ واقعہ مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں کیونکہ جنگ میں بھی بچون کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ پاکستان نیشنل پارٹی عوامی بچون کی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔
ہم متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ پسماندگان کو صبر عطا فرماے اور خلیل قدیر کو جنت میں عالی مقام عطا فرماے۔