تربت: کیچ کے سب تحصیل زامران میں باڈرروں کی بندش اور تیل کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور پابندیوں اور سفارشی گاڑیوں کی رفت و آمد کیلئے اہلیان زامران نے ناگ زامران کے علاقے خانکلگ ناگیان کے مقام پر دھرنا دیاہے اور آج گیارہ دن گزر کے بعد بھی سڑک کو بدستور بند کر کے سفارشی گاڑیو کو جانے سے روک دیاگیاہیاور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
اہلیان علاقہ نے الزام عائد کیا کہ کرنل جالگی پیسہ لیکر من پسند گاڑیوں کو تو اجازت دیتیہیں لیکن اہلیان علاقہ ودیگر بے روزگاروں کیلئے سڑک بند ہے اور انکی گاڑیاں گزشتہ ایک مہینے سے کھڑی ہیں جو اہلیان علاقہ وعوام کیلئے نقصان ہے کیونکہ وہ باڈری ایرامیں رہتے ہیں اور انکے پاس کوئی دوسرا زریعہ معاش نہیں وہ گزشتہ کئی عشروں سے اسی کاروبار سے وابستہ ہیں۔
لیکن حالیہ دوسالوں سے انکے کاروبار کے سامنے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرکے باڈر کاعلاقہ انکے لیے نوگو ایریا بنتاجارہاہے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ اگر انہیں باعزت طریقے سے باڈروں پر روزگار کی اجازت نہیں دی گئی اور سفارشی کلچر یوں چلتارہا تو وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ جالگی جانے والے راستے کو ہمیشہ کیلئے ہرطرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے، دوسری جانب احتجاج میں شامل ہونے کیلئے بلیدہ و زامران کے مختلف افراد کی رفت وآمد کا سلسلہ جاری ہے۔