تربت: بلیدہ زامران میں ایرانی بارڈر پر کاروباری بندش کے خلاف عوام کا شدید احتجاج، روڈ بلاک کردی، بارڈر ٹریڈ یونین نے احتجاج کی حمایت کرتے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی پر افسوس ظاہر کی ہے۔اطلاع کے مطابق بلیدہ و زامران میں عوام کی جانب سے بارڈر پر کاروباری بندش کے خلاف ایک ہفتے سے عوام سراپا احتجاج ہیں اور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان نے عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر ایرانی بارڈ بند کردیا گیا جس سے مقامی لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے، بعد ازاں بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کے ایک وفد نے حافظ ناصرالدین زامرانی اور گلزاردوست کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر تربت سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔
اے سی تربت نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر وفد کو اگلے دو سے تین دنوں کے اندر بارڈر پر عائد پابندی ہٹانے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔