|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2021

سبی: قومی شاہراہ مٹھٹری کے قریب گھاٹ پر بیٹھے مسلح افرادکی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق خاتون و بچی سمیت 4 افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق رئیس جلال خان جمالی اپنی فیملی کے ساتھ سبی سے پیر حضرت عزت شاہ بخاری کے دربار زیارت کے لئے جارہے تھے کہ مٹھٹری کے قریب گھاٹ میں بیٹھے ہوئے افراد نے ان کے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رئیس جلال خان جمالی کا دوست محمد نواز ابڑو موقع پر جاںبحق ہوا جبکہ رئیس جلال خان جمالی کا بیٹا شھبان خان جمالی بیٹی نسیمہ بی بی اور چھ سالہ نواسی ثنا ء بی بی زخمی ہوگئے۔

ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ منتقل کیا جارہا جبکہ واقع کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگئے واقعہ ذاتی دشمنی اور حملہ کرنے والا رئیس جلال خان جمالی کا سکہ بھائی بتایا جاتا ہے جو ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تفتیش جاری ہے۔