کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گزشتہ دنوں بینق (کڈنی سینٹر) کے عملے کی طرف سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے سابقہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر آصف بلوچ کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ڈاکٹرز فورم پہلے بھی BINUQ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ بینق کا سارا نظام یک شخصی اور بادشاہت پر مشتمل ہے اور چیف ایگزیکٹو نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کر کے اپنے اردگرد ایک خاندانی فوج بنا رکھی ہے۔
جوکڈنی سنٹر کو اپنا خاندانی ادارہ سمجھتے ہیں اور پورے ادارے کو یک شخصی نظام بنا رکھا ہے۔ بی ڈی ایف نے ڈاکٹر آصف شاہوانی کے ساتھ ہونے والے معاملے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر ایک غیر جانبدار کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کرکے اور متعلقہ فرد کے خلاف سخت سے سخت کاروای کیا جائے۔