کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ اختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں، اسپیکر کے تحفظات دورکئے جائینگے، میڈیا میں مسائل لانے سے حل نہیں ہونگے، کسی کے حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہااختلافات ہر پارٹی میں ہوتے ہیں،اسپیکر کے تحفظات دور کرلئے جائیں گے۔
میڈیا میں لانے سے مسائل حل نہیں ہونگے،بشریٰ رند نے کہاکہ کسی حلقے میں مداخلت نہیں ہورہی ہے،اسپیکر قدوس کو فنڈز ملے ہیں ترقیاتی کاموں کو مداخلت نہ سمجھا جائے،بلوچستان اسمبلی میں ستر سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت ادویات کی قرارداد اپوزیشن نے مخالفت کی۔ چودہ اگست قومی دن ہے آزادی بڑی تکالیف سے ملی،حکومت نے ہلڑبازی اور ون ویلنگ کا ہابندی لگائی ہے، سڑکوں پر ڈھول تماشے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال کومدِ نظررکھ کر جشن منانا ہوگا۔
بشریٰ رندنے کہاکہ گیارہ سو تین افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں بیاسی افراد وینٹی لیٹرز پرہیں شہری اپنا اور خاندان کو خیال رکھیں۔ بشریٰ رندنے کہاکہ حکومت شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ لارہی ہے دس لاکھ روپے تک کا علاج اس سے ممکن ہوسکے گا،تین ماہ کے اندر ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریڈ زون کے قریب دھماکے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے۔اس موقع پر سینیٹر دھنیش کمار نے کہاکہ18ویں ترمیم کے بعد کابینہ کا حجم محدود ہے،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وفاق سے بہت زیادہ فنڈز لئے، اسپیکر کے بیانات سے متعلق آج پارٹی کی اہم میٹنگ ہوگی۔