کوئٹہ: کوئٹہ،پنجگور اور تربت میں دستی بم حملوں میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علا قے میں درزی کی دوکان پر دستی بم حملہ دو افراد زخمی۔
پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ کیچی بیگ شہید چوک پر درزی کے دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں دو افراد محمد عمران ولد منیر احمد قوم محمد شہی سکنہ کلی محمد شہی سریاب روڈ اورمحمد اشفاق ولد محمد اسحاق قوم بنگلزئی سکنہ دشت زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کے بعد حملہ آو ر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید تحقیقات جاری ہے پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجگور کے علاقے رخشان پل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پردستی بم سے حملہ کیا دستی بم پھٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار فہیم گل زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچادیا گیا ۔
سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی،تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ایک اہلکار زخمی،سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب نامعلو مسلح افراد نے تربت میں سنگہنسار چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار لانس نائیک قدیر زخمی ہوگیا سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مزید کاروائی شروع کردی گئی