|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2021

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق جبکہ بچہ سلامت ہے ورثاء نے پولیس کو کاروائی کے لئے تھانے میں درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں کے رہائشی برکت علی جمالی گزشتہ شب اپنی حاملہ بیوی نغمہ خاتون کو نجی کلینک پر زچگی کے لیے لائے جہاں لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف نے خاتون کی زچگی کروائی جسکے چند گھنٹوں بعد خاتون جاں بحق ہوگئی خاتون کے ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں کارروائی کے لئے درخواست دی اور موقف اختیار کیا ہے۔

کہ دوران زچگی لیڈی ڈاکٹر اور مڈ وائف نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جسکے باعث خاتون زچگی کے چند گھنٹوں بعد جاںبحق ہوگئی پولیس تفتیشی افسر سب انسپکٹر عبداللہ بمبل نے درخواست گزار کی درخواست پر تفتیش شروع کردی ہے۔