|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں پانی کی قلت بڑے پیمانے پر چوری کے خلاف زمینداروں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران رئیسانی نے ایکس ای این ایری گیشن نثار احمد مغیری کے ہمراہ بھاری پولیس نفری میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو بابو اصغر رند نے پٹ فیڈر بیرون میر حسن کے علاقوں میں بڑا آپریشن کیا۔

جس میں لاکھوں روپے کی مشینری قبضہ میں لے کر درجنوں غیر قانونی پائپ نکال کر نصف درجن واٹر کورس مسمار کر دیئے گئے پانی چور زمینداروں کی دوڑیں لگ گئیں آپریشن کے دوران ایری گیشن کے عملے کی ملی بھگت سے خفیہ پائپ بھی نکال لیئے گئے آپریشن کے دوران سنسنی خیز انکشافات کسانوں زمینداروں کی چیخ وپکار پانی چوری میں زمینداروں کو سہولت کاری دینے والے ایری گیشن کا عملہ دم دبا کر بھاگ نکلے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔

کہاکہ نصیر آباد کے کسان زمیندار حق بجانب تھے پٹ فیڈر بیرون میں بڑے پیمانے پر ایری گیشن کی غفلت سے پانی چوری کیا جارہا ہے جس کے سدبات کیلیے ایری گیشن سے مل کر آپریشن کیا جارہا ہے جس کے تحت لاکھوں روپے کی مشینری قبضہ میں لے کر درجنوں غیر قانونی پائپ نکال کر پمپنگ مشینیں بھی قبضہ کی گئیں ہیں اس آپریشن کا دائرہ کار منجھو شوری بیرون تک بڑھایا جائے گا پانی چور زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کیئے جائیں گے ۔