گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے گوادر دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفرا ز علی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر آسکانی، میر عبدالرئوف رند سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے گوادر میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے بچے اسود کی نماز جنازے میں شرکت کی اور بعد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں بچوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، وزیراعلیٰ نے کہا۔
کہ بچوں کو شہید کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نیشہداء کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔